بھارت

آسام :بھارتی فورسز نے علحدگی پسند کارکن ہلاک کر دیا

دسپور : شورش زدہ بھارتی ریاست آسام میں پولیس نے ایک علیحدی پسند کارکن کو ہلاک کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہلاک کیا جانے والا40سالہ اپل مرمو لمعروف روہت نیشنل سنتھل لبریشن آرمی (این ایس ایل اے) سے وابستہ تھاجو آسام کی بھارت سے علیحدگی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
مرمو کو کوکراجھار ک علاقے میں تلاشی مہم کے دوران گولیاں مار دی گئیں۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کی 23تاریخ کو کوکرا جھار علاقے میں ایک ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑا دیاگیا تھا جس کے بعدپولیس نے علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی ۔ پولیس نے مرمو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران سب ڈویڑنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) سمیت کم از کم چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button