مظاہرے

اسلام آباد: ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی پر پابندی کیخلاف مظاہرہ

1اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ اور جموں وکشمیر لبریشن سیل نے بھارتی حکومت کی طرف سے سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی سربراہی میں قائم جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی(ڈی ایف پی) پر پابندی کے خلاف اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بھارتی وزارت داخلہ نے رواں ماہ کی 5تاریخ کو ایک اعلان نامہ جاری کرتے ہوئے ڈی ایف پی کو غیر قانونی تنظیم قرار دیاتھا۔
https://twitter.com/JandKonline/status/1712402970741264820
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے کی۔ مظاہرے میں جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ،جموں و کشمیر لبریشن سیل کے ڈائریکٹر سرور حسین گلگتی، راجہ خان افسر خان، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اسلام آباد کے صدر سردار عاصم عباسی ، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنماﺅں ثنا اللہ ڈار، حا جی سلطان بٹ ایڈوکیٹ پرویز احمد، انجینئر محمود ،راجہ خادم حسین، منظور احمد ڈار ،داو¿د یوسف زی، مشتاق احمد بٹ، زاہد اشرف، سعید مشتاق، اعجاز رحمانی، محمد اشرف ڈار ، شیخ عبدالماجد، محمد شفی ڈار، میاں مظفر، شوکت حسین بٹ، خورشید احمد میر، کفایت حسین، گلشن احمد، عدیل مشتاق وانی، قاضی عمران ، ملک اسلم اورخالد شبیر,امتیاز احمد بٹ کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی راہنماو¿ں نے شرکت کی۔ مظاہرے کی نظامت کی ذمہ داری زاہد صفی نے انجام دی۔
مقررین نے اس موقع نریندر مودی کی ہندو توا بھارتی حکومت کی طرف سے ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی(ڈی ایف پی) پر پابندی کی شدید مذمت کی۔ انہوںنے کہا کہ جموںوکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے اور کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جسے اقوام متحدہ نے تسلیم کر رکھا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ڈی ایف پی غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف پر امن جدوجہد کر رہی ہے لہذا اس پر پابندی سراسر بلاجواز او ر غیر قانونی ہے۔ مقررین نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت اور اسرائیل کی طرف سے مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہیے اور دونوں تنازعات کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی حکومت آزادی پسند تنظیموں پر پابندی سے اپنے مذموم مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گی اور وہ غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہیگی۔
مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف نعرے درج تھے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ2017 سے جھوٹے مقدمات میں نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button