بھارت

اتر پردیش: مدارس کے اساتذہ کی بھر تی پر کنٹر ول، مسلمان حکومت کے اقدام سے پریشان

لکھنو:بھارتی ریاست اترپردیش میں مدارس کے خلاف بی جے پی حکومت کی کارروائیوں سے مسلمان انتہائی پریشان ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے پہلے ہی بڑی تعداد میں مدارس بند جبکہ بہت سوں پر بلڈوزر چلاچکی ہے۔ اب ریاستی حکومت نے سرکاری گرانٹ یافتہ مدارس میں اساتذہ کے تقرر کے نظام کو اپنے ہاتھ میںلینے کا عمل شرو ع کر دیا ہے۔ وزیر اقلیتی بہبود اوپی راج بھر نے 7دسمبر کو اعلان کیا کہ مدارس میں اساتذہ کی بھر تی اب ریاستی کمیشن کے ذریعے کی جائے گی۔قبل ازیں یہ تقرریاں مدرسہ منیجمنٹ کمیٹیاں کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام اب بالکل اسی طرح ہوگا جیسے عام سرکاری سکولوں میں اساتذہ بھرتی ہوتے ہیں۔
9دسمبر کو ڈائریکٹر اقلیتی بہبود و رجسٹرار مدرسہ بورڈ نے تمام اضلاع کے اقلیتی عہدیداروں کو ایک حکمنامہ جاری کیا جس میں اندرون تین یوم تمام مدرسہ اساتذہ کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button