بھارت

بھارتی فوجیوں نے چھتیس گڑھ میں ایک نوجوان کوہلاک کر دیا

بیجاپور: بھارتی فوجیوں نے شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروئی کے دوران ایک شخص کوگولیاں مارکر ہلاک کر دیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ریاست میں ضلع بیجاپور کے علاقے بندر پاڑہ کے قریب جنگل میں ہلاک کیا۔ بھارتی فوجیوں نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والا نوجوان نکسلیوں کی ایک گوریلا تنظیم کا رکن ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس سندرراج نے بتایا کہ مختلف سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم نکسل مخالف آپریشن پرجارہی تھی کہ صبح 6 بجے کے قریب بندر پاڑہ کے قریب ایک جنگل میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔بیجاپور ریاست کے ان 20اسمبلی حلقوں میں شامل ہے جہاں 7نومبر کو انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button