بھارت

بھارت :مدھیہ پردیش میں 15سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاگیا

بھوپال30اکتوبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گونا میں ایک 15 سالہ لڑکی کو اس کے ہم جماعت سمیت سات افراد نے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ تین افراد کوجن کی شناخت21سالہ رام جیون مینا ،28سالہ سنجے مالی اور20سالہ موہت مینا کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتارکرلیاگیاہے۔ ضلع گونا کے کلکٹر فرینک نوبل نے کہا کہ دسویں جماعت کی طالبہ جمعہ کو لاپتہ ہو گئی تھی اور رات کو اس کے والد نے اسے ایک لاوارث عمارت میں بے ہوش پایا ۔لڑکی کو فوری طور پر ایک بنیادی صحت مرکز لے جایا گیا جہاں سے اسے گونا کے ضلعی اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس گوالیار رینج ڈی سرینیواس ورما نے بتایا کہ لڑکی اور اس کے والد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں اور چاچوڈا پولیس اسٹیشن میںایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ وہ جمعہ کو اسکول سے واپس نہیں آئی۔ جب وہ وجہ معلوم کرنے کے لیے اسکول گیا تو اسے پتہ چلا کہ وہ اسکول نہیں گئی تھی جس کے بعد ہم نے اس کی تلاش شروع کردی اور بعد میں بچی کو اسکول کے قریب ایک لاوارث عمارت میں بے ہوشی کی حالت میں پایا۔اپنے بیان میں لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اسکول انتظامیہ نے اسے گھر جانے کو کہا کیونکہ اسکول میں صرف چند طالب علم آئے تھے۔جب وہ واپس آرہی تھی تو اس کے ایک ہم جماعت نے تین دوسرے لوگوں کے ساتھ اسے روکا اور اسے گاڑی میں بیٹھنے کو کہا۔ جب لڑکی نے انکار کیا تو وہ اسے اغوا کرکے لے گئے۔ اسے ایک ویران عمارت میں لے کراجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایاگیا۔تین راہگیروں نے بھی اس کے ساتھ زیادتی کی جب وہ ہوش کھو بیٹھی تھی۔ اس دوران مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے سیاسی رہنمائوں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا اور تمام ملوث افراد کے مکانات مسمار کرنے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button