سمینار

شہداءکی عظیم قربانیاں تحریک آزادی کشمیر کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں ،محمود احمد ساغر

2673c8d4-3e84-4543-a672-b8003cbade58راولپنڈی: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ شہداءکی عظیم قربانیاں تحریک آزادی کشمیر کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں ، ہمیں اس اثاثے کی حفاظت کرنی ہے اور اپنے عظیم شہداءکے مشن کو ہرقیمت پر پایہءتکمیل تک پہنچانا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمود احمد ساغر ان خیالات کا اظہار بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی شہید ، شیخ عبدالعزیز شہید ، شہید ایس حمید اور شیخ تجمل اسلام مرحوم کی یاد میں راولپنڈی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔محمود احمد ساغر نے کہا کہ اس وقت فلسطین اور مقبوضہ جموںوکشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ پوری دنیا کیلئے چشم کشا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں ظلم کی انتہا کر دی ہے اور محکوم کشمیری فلسطینیوں کے دکھ درد کو بخوبی سمجھتے ہیں کیوںکہ وہ خود بھی گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔
تقریب سے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر کے رہنماﺅں شیخ محمد یعقوب ، سید اعجاز رحمانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی عوام پر اسرائیلی دہشت گردی کی تازہ لہر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بھی کشمیریوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کی پوری کوشش کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بناتے ہوئے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button