بھارت

مغربی بنگال : بی جے پی رہنما نے 13 سالہ لڑکی کی عصمت دری کی

gangrape

کولکتہ:بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع دیناج پور میں ہندو توا جماعت بھارتیہ جنتا پارتی (بی جے پی ) کے ایک رہنما نے ایک 13 سالہ لڑکی کو آبروریزی کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات پیش آیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی رہنما نے لڑکی کو اپنی دکان پر بلایا اور اس کی عصمت دری کی۔ لڑکی کو بعد میں اس کے اہلخانہ اور پڑوسیوں نے بے ہوشی کی حالت میں پایا۔
لڑکی کے اہلخانہ کی شکایت پر پولیس نے بی جے پی رہنما کو گرفتار کرلیا۔
مغربی بنگال میں ہی بدھ کی شام ضلع مالدہ میں ایک خاتون کی اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ اس کا اپنے کچھ پڑوسیوں سے ایک پلاٹ کی ملکیت پر جھگڑا چل رہا ہے، بدھ کے روز ان کی بیوی پلاٹ پر لکڑیاں جمع کرنے گئی جہاں تین افراد، جن کے ساتھ میری لڑائی چل رہی ہے ،نے اسے عصمت دری کا نشانہ بنایا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button