مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے سکھ فار جسٹس کی ایپس، ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکائونٹس بلاک کر دئے

نئی دلی 22 فروری (کے ایم ایس)
بھارت نے خالصتان کی حامی سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس کی ایپس،ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکائونٹس بلاک کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک بیان میں کہاہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ(یو اے پی اے ) کے تحت غیر قانونی تصور کیے جانے والے”پنجاب پولیٹکس ٹی وی”کی ایپس، ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکائونٹس کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیاگیا ہے ۔ ٹی وی کا سکھ فار جسٹس کے ساتھ قریبی تعلق ہے ۔ .بیان میں مبینہ طورپرچینل پر بھارت میں جاری اسمبلی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کا خدشہ ظاہر کیاگیا ہے ۔”ساوتھ ایشین وائر کے مطابق وزارت نے الزام لگایا ہے کہ بلاک شدہ ایپس، ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکائونٹس کے مواد میں فرقہ وارانہ انتشار اور علیحدگی پسندی کو ہوا دینے کی صلاحیت ہے اور یہ بھارت کی خودمختاری اور سا لمیت، ریاستی سلامتی اور امن عامہ کے لیے نقصان دہ ہیں۔بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت ملک میں معلومات کے مجموعی ماحول کے تحفظ اور ہندوستان کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھنے والے کسی بھی عمل کو ناکام بنانے کے لئے چوکس اور پرعزم ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button