کشمیری تارکین وطن

برطانیہ میں کشمیریوں اور پاکستانیوں کی فلسطین کے لیے یکجہتی ریلیاں

image3

لندن:برطانیہ میں ہزاروں کشمیریوں اور پاکستانیوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں جنہیں قابض اسرائیل کی جارحیت کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک لاکھ سے زائد افراد نے لندن میں سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کی نسل پرست ریاست کی طرف سے فلسطین پر غیر قانونی قبضے اور آبادکاری کے خاتمے کے لیے مارچ کیا۔مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں نعرے بلند کئے اوربرطانوی حکومت اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ محصور غزہ پر اسرائیلی بمباری کو فوری بند کرائے۔ کشمیریوں اور پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں فلسطین کے حق میں یکجہتی مارچ اور ریلیوں میں شرکت کی اور مظلوم فلسطینیوں کی غیر مشروط حمایت کا اظہار کیا۔برمنگھم میں ہونے والے مظاہرے کی قیادت تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی اور دیگر پاکستانی و کشمیری رہنمائوں نے کی جہاں فلسطینیوں کے حق میںریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔فہیم کیانی نے کہاکہ کشمیری فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہیں چاہے کچھ بھی ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ غزہ سے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز دل دہلا دینے والی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فلسطین میں مسلح تصادم کی بنیادی وجہ فلسطین پر غیر قانونی قبضہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button