پاکستان

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں: سپیکر قومی اسمبلی

raja pervezاسلام آباد:
قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، مسئلہ کشمیر کے پر امن حل تک خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے 76ویں یوم تاسیس کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،یہ دن ہر سال 24 اکتوبر1947 کو ریاست آزاد جموں و کشمیرکے قیام کی یاد میں روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس دن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق بھارت کے غیرقانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی جاتی ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پاکستان دنیا کے تمام علاقوں اور عالمی فورم پر کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی تحریک کی حمایت کرتا ہے اور کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے آزاد کشمیر کے شہدا اور ہیروز کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان شہدا کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا یہ علاقہ اس سرزمین کے بہادر بیٹوں نے جابر ڈوگرہ حکمرانوں سے آزاد کرایا تھا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 76 برس میں آزاد کشمیر میں زندگی کے تقریبا ہر شعبے میں زبردست ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔آزاد جموں کشمیر نے اپنے عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ایک جمہوری سیٹ اپ کے قیام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا سفارتی حمایت سے آزاد جموں و کشمیر حکومت کا کردار کشمیریوں کی جدوجہد آزادی بالخصوص بین الاقوامی سطح پر اہم کردار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق جموں و کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا جاتا ہے۔انہوں نے بھارت کا مسخ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق بھارت جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button