پاکستان

اسرائیل نے فلسطین میں ظلم و جبر کی انتہا کر دی ہے ، مشعال ملک

mishaal-malik_akhbarمودی حکومت کی ہندوتوا پالیسی کے باعث کشمیریوں کو ظلم وتشدد کا سامنا ہے

اسلام آباد:
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین پر ظلم و جبر کی انتہا کر دی ہے اوربھارت میں مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسی کے باعث کشمیری مسلمانوں کو ظلم و جبر کا سامنا ہے مہذب دنیا دونوں مقبوضہ علاقوں کے مسلمانوں کی حالت زار کا نوٹس لینا چاہیے ۔
مشعال حسین ملک نے ان خیالا ت کا اظہار روٹس انٹرنیشنل سکول و کالج اسلام آباد میں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت محمدۖ کی تعلیمات اوراسوہ حسنہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمدۖ جب دنیا میں آئے تو ہر طرف جہالت کا اندھیرا تھا، انہوں نے اپنی تعلیمات سے ان اندھیروں کو ختم کیا۔ مشعال ملک نے کہا کہ اس وقت فلسطین کے مسلمانوں کو انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا ہے، اسرائیل نے ان پر ظلم و جبر کی انتہاکر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ کے ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر بمباری انسانیت سوز ہے، مہذب دنیا اس کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ یہی صورتحال بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی بھی ہے، مودی حکومت کے ہندوتوا عقائد کے باعث کشمیری مسلمانوں کو ظلم و جبر کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button