APHC-AJK

27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا ئے گا ، فاروق رحمانی

Farooq Rehmani webاسلام آباد:
جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے سابق کنوینئر محمد فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر ،آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ 1947 میں اس دن بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور غیر اخلاقی طورپر قبضہ کرلیا تھا۔
فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سے محروم کررکھا ہے اوروہ جموں و کشمیر میں استصواب رائے نہ کرا کراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کامرتکب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے دفعہ 370 اور35A کو منسوخ کر کے اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت جموںوکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔انہوں نے کہا کہ حریت رہنمائوں سمیت ہزاروں کشمیری طویل عرصے سے بھارت کی مختلف جیلوں میں آزادی اور حق خودارادیت کے مطالبے اور جدوجہد کی پاداش میں قید ہیں۔فاروق رحمانی نے کہاکہ زمینی حقائق کی روشنی میں کشمیر پر بھارت کے پاس اپنے دعوے کے حق میں اگر کوئی جواز ہوتا تو وہ کشمیریوں کی نگرانی کے لیے اپنی 9 لاکھ سے زیادہ قابض فوج کا جدید ترین ہتھیاروں اور گولہ بارود سے لیس کر کے کشمیر میں نہ تعینات کرتا۔انہوں نے مودی حکومت کے سفید جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ایک صدی پرانے مستقل ریاستی رہائشی قانون کو تبدیل کرکے 30 لاکھ سے زائد بھارتی غیر کشمیری ہندوئوں کو جموںو کشمیر کا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے تاکہ ریاست جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی شناخت کو تبدیل کیا جا سکے۔جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے علاوہ بھارت نے نئی انتخابی حلقہ بندیوںکا قانون نافذ کیا ہے تاکہ بی جے پی کے نسل پرست وزیر اعلیٰ کولانے کی راہ ہموار ہو سکے ۔محمد فاروق رحمانی نے خبردار کیا کہ بھارت کو کشمیر پر اپنے مذموم عزائم کو عملی جامہ پہنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے زور دیاکہ پورا خطہ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق صرف ایک منصفانہ اور پرامن تصفیے سے ہی خطے میں استحکام اور خوشحالی آئے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button