انسانی حقوق

27اکتوبر جموں وکشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ

APHCاسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے کہا ہے کہ 27اکتوبر جموں وکشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے کیونکہ 1947میں اس روز بھارت نے طاقت کے بل پر کشمیرپر قبضہ جما لیاتھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر ، محمد فاروق رحمانی ، غلام محمد صفی ، سید فیض نقشبندی ، الطاف حسین وانی ،سید یوسف نسیم ، میر طاہر مسعود ، محمد حسین خطیب ،شیخ عبدالمتین ، امتیاز احمد وانی ، عبدالمجید ملک، شمیم شال، ایڈووکیٹ پرویز احمد،شیخ محمد یعقوب، انجینئر مشتاق محمود ، مشتاق حسین گیلانی ، سید کفایت رضوی، عدیل مشتاق وانی ،منظور احمد ڈار، جاوید اقبال بٹ ، خادم حسین ، مشتاق احمد بٹ ، سید اعجاز احمد رحمانی ،حسن بنا ، رفیق احمد ڈار، زاہد صفی ، میاں مظفر ، داﺅ احمد یوسف زئی ،زاہد اشرف، سید گلشن احمد، محمد شفیع ڈار، عبدالمجید لون ، الطاف احمد بٹ ، نثااللہ ڈار،خالد شبیر، محمد اشرف ڈار،اشفاق بروال اور شیخ عبدالماجد نے اسلام آبادمیں جاری بیانات میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کو غیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں گزشتہ 76برس سے بے انتہا مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے اور اس نے انکے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ بھارت کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے مکرو فریب کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماﺅں نے کہا کہ بھارت کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو خود تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ میں لے گئے تھے اور عالمی ادارے کی قراردادیں بھی تسلیم کی تھیں لیکن بعد میں وہ اپنے وعدوں سے مکر گئے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے5اگست 2019کو مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں پر مظالم میں تیزی لائی ہے، وہ مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے اسرائیلی ماڈل پر عمل پیرا ہے ،تاہم بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں ، مظالم اور سازشوں کے باوجود کشمیریوںکے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداءکے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔
انہوںنے کہا کہ بھارت کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ نوشتہ دیوار پڑھ لے ، جموںوکشمیر سے فوجی انخلا کرے اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دے۔
محمود احمد ساغر اور دیگر نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی مجرمانہ خاموشی ترک کر کے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس اور تحریک شباب المسلمین سٹوڈنٹس ونگ کے زیر اہتمام حریت رہنما مشتاق احمد بٹ کی قیادت میں آج مظفر آباد میں27اکتوبر کومنائے جانیوالے یوم سیاہ کے سلسلے میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور ریلی نکالی گئی ۔ مظاہرے میں فلسطینی عوام سے بھی بھر پور اظہار یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔ مقررین میں حریت رہنما ڈاکٹر منظور احمد، ریاض اعوان، وائس چیئرمین پاسبان حریت عثمان علی ہاشم، چیف آرگنائزر جموںو کشمیر مسلم کانفرنس ثاقب مجید راجہ ، رہنما پیپلز پارٹی شوکت جاوید میراوردیگرشامل تھے۔اس موقع پرمقررین نے کہا کہ27اکتوبر کشمیریوں کے لیے سیاہ ترین دن ہے جب 1947میں بھارت نے کشمیری عوام کی خواہشات اور بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی افواج جموںو کشمیر میں اتارکر اس پر غیر قانونی طورپر قبضہ کرلیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button