انسانی حقوق

جموں : مودی انتظامیہ نے دو مسلمانوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مودی انتظامیہ نے ضلع جموں میں دو کشمیری مسلمانو ں کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے لوئر رگورہ میں جاوید احمد اور ان کے بیٹے عبدالمجید کے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے دو رہائشی مکان ضبط کر لیے گئے۔
مودی حکومت نے اگست2019کے بعد کشمیریوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جسکا مقصد انہیں معاشی طور پر مفلوک الحال اور اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button