پاکستان

کشمیری عوام پر ظلم کی تاریخ دہائیوں پر محیط ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

64dfeba8672f6

 

اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پر مظالم کی تاریخ دہائیوں پر محیط ہے، بھارت نے 27اکتوبر 1947کو جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کرکے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور اپنے آئین سے روگردانی کی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مرتضیٰ سولنگی نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کواسلام آباد میں مظلوم کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام پر ظلم کی تاریخ 177 سال پرانی ہے جب 1876میں انگریز سامراج نے یہ خطہ 75 لاکھ روپے کے عوض ڈوگرہ راجہ گلاب سنگھ کو فروخت کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آج سے 76 سال قبل بھارت نے کشمیر پر جبری قبضہ کیا، جو آج تک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے جبر اور ظلم بڑھا، کشمیری عوام کا جذبہ بھی اسی طرح بڑھا ہے۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جمو ں و کشمیر پر جبری قبضہ کر کے بھارت نے نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی کی بلکہ اپنے آئین اور قانون سے بھی روگردانی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ دنیا میں انسانی حقوق کی بات کرنے والوں کو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جمو ں و کشمیر میں کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم نظر نہیں آتے۔مرتضی سولنگی نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ جیسے جیسے ظلم بڑھے گا، اسی طرح آزادی کا جذبہ بھی فروغ پائے گا، آزادی کے اس جذبے کو دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریک کو روکا نہیں جا سکتا اگر دنیا میں انصاف نہیں ہوگا تو امن نہیں ہوگا۔ریلی وزارت خارجہ سے شروع ہوئی اور ڈی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات ظہور احمد نے بھی شرکت کی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما، غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگرکیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادیای کے تناسب کو تبدیل کرنے کیلئے اسرائیلی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء شیخ عبدالمتین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔شرکا نے کشمیریوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔ انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button