بھارت

پلوامہ واقعے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی بیوائوں کے احتجاج پر کانگریس اوربی جے پی آمنے سامنے

جے پور11مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس کی جانب سے بی جے پی لیڈر کیرودی لال مینا کو گرفتارکئے جانے کے ایک دن بعد پارٹی کارکنوں نے آج جے پور میں ایک اور احتجاج کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس رہنما اوروزیر اعلیٰ اشوک گہلوٹ نے کیرودی لال مینا پرفوجیوں کی بیوائوں کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ کیرودی لال مینا نے پولیس پر الزام لگایا ہے کہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔احتجاج میں آج اس وقت تشددبھڑک اٹھا جب مظاہرین اشوک گہلوٹ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کر رہے تھے۔مظاہرے کی قیادت 2019کے پلوامہ واقعے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی بیوائیں کر رہی تھیں جو اپنے اہلخانہ کے لیے نوکریوں اور دیگر مسائل کے حل کا مطالبہ کر رہی ہیں۔جمعہ کی صبح پولیس نے جے پور میں نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والی بیوائوں کو وہاں سے ہٹا دیا اور انہیں ان کے متعلقہ رہائشی علاقوں کے قریب اسپتالوں میں منتقل کر دیا۔اشوک گہلوٹ نے آج دیگر واقعات میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی بیوائوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری نوکری صرف ان کے بچوں کو دی جانی چاہیے۔ پلوامہ حملے میں مارے گئے فوجیوں کی بیوائوں نے ان سے ملاقات نہیں کی۔بی جے پی نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اس کارروائی کو بیوائوں کی توہین قرار دیااور کہا کہ وہ ان خاندانوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کر رہی ہے۔پولیس کی کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سچن پائلٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ بیوائوں کے مسائل کو ہمدردی سے سنا جانا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button