بھارت

بھارت میں ہندی زبان مسلط کرنے کے خلاف تاملوں کا منفرد احتجاج

چنئی: بھارتی ریاست تامل ناڈو کے رہائشیوں نے مودی حکومت کی طرف سے ملک بھرمیں ہندی زبان مسلط کرنے کے خلاف منفرد اور شدید احتجاج کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مائیلادوتھرائی کے مکینوں نے اپنے گھروں کے باہر کولمز اور تصاویربنا کر منفرد احتجاج کیا۔ پیچیدہ ڈیزائنوں میں سخت پیغامات درج تھے جن میں ”تامل ناڈوزندہ باد” اور”بھارت پر ہندی مسلط مت کرو” جیسے نعرے بھی شامل تھے۔کولم جنوبی بھارت میں رنگولی کی طرح ایک روایتی فن ہے جس میں رنگین آٹا، چاک، یا سفید پتھر کا پائوڈر استعمال کرکے فرش پر نقش ونگار بنانا شامل ہے۔یہ احتجاج تامل ناڈو میں لسانی شناخت پر بڑھتے ہوئے خدشات کی عکاسی کرتا ہے جہاں ہندی زبان کے تسلط کی مخالفت ایک تاریخی مسئلہ رہا ہے۔ لوگوںنے اپنے ثقافتی فخر کو تقویت دیتے ہوئے اپنی مزاحمت کو آواز دینے کے لیے کولمز کے روایتی فن کا استعمال کیا۔یہ احتجاج بھارت میں زبان کے مسئلے پر جاری بحث کے دوران سامنے آیا ہے کیونکہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتی حکومت ہندی کو پورے ملک میں مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تامل ناڈو علاقائی زبانوں کے تحفظ اور فروغ کی وکالت کرتا رہتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button