پاکستان

آرمی چیف کی اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں،تنازعہ کشمیر کے حل کی اہمیت کو اجاگر کیا

WhatsApp Image 2023-12-15 at 5.25.43 PM

راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے دورہ امریکہ کے دوران امریکہ کے اعلیٰ حکومتی اور فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں اوربین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوج کے آر ایس پی آر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، سیکرٹری دفاع جنرل لائیڈ جے آسٹن ، نائب امریکی وزیرِ خارجہ وکٹوریہ نولینڈ، نائب قومی سلامتی مشیر جوناتھن فائنر اور امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل چارلس کیو بران سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ دلچسپی کے امور، عالمی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال اور جموںوکشمیر سمیت تنازعات کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے مشترکہ مفادات کے حصول میں دوطرفہ تعاون کے ممکنہ مواقع کی تلاش کیلئے باہمی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔آرمی چیف نے علاقائی سلامتی کے مسائل اور جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک استحکام کو متاثر کرنے والی پیش رفت پر ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button