بھارت

مالدیپ میں ایک بھی بھارتی فوجی حتیٰ کہ سویلین لباس میں بھی نہیں رہے گا: صدر معزو

maldive 12مالے:مالدیپ کے صدر محمد معزو نے تصدیق کی ہے کہ 10مئی کے بعد ان کے ملک میں کوئی بھی بھارتی فوجی یہاں تک کہ شہری لباس میں بھی نہیں رہے ہوگا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد معزو کا یہ بیان بھارت کے بظاہرایک سویلین ٹیم کے جو مبینہ طوپر فوجی حکام پر مشتمل ہے ، مالدیپ پہنچنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ ٹیم بھارتی فوجیوں کے انخلا ء کے لیے دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ ڈیڈ لائن یعنی 10مئی سے پہلے جزیرہ نما میںتین ایوی ایشن پلیٹ فارمز میں سے ایک کا چارج سنبھالنے کے لیے مالدیپ پہنچی ہے ۔ایک نیوز پورٹل Edition.mvکے مطابق صدر معزو نے Baa Atoll Eydhafushi میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے بھارتی فوجیوں کو نکالنے میں ان کی حکومت کی کامیابی کی وجہ سے جو لوگ جھوٹی افواہیں پھیلارہے ہیں، وہ صورتحال کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پورٹل کے مطابق صدر معزو نے کہاکہ کچھ لوگ افواہیں پھیلارہے ہیں کہ یہ لوگ (بھارتی فوجی) نہیں جار رہے ہیں بلکہ اپنی وردی کو سویلین لباس میں بدل کر واپس آ رہے ہیں۔ ہمیں شکوک وشبہات میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ10مئی کو ملک میں کوئی بھارتی فوجی نہیں ہو گا۔ نہ وردی میں اور نہ ہی سویلین لباس میں۔ بھارتی فوج کسی بھی لباس میں اس ملک میں نہیں رہے گی، میں پورے یقین سے کہہ رہا ہوں۔ محمد معزو نے گزشتہ سال صدر کاحلف اٹھانے کے چند گھنٹوں بعدپارلیمنٹ سے اپنے افتتاحی خطاب میں بھارت سے مطالبہ کیا تھاکہ وہ ان کے ملک سے اپنے فوجیوں کو واپس بلائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button