مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں حملے میں بھارتی پولیس اہلکار زخمی

جموں:
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ایک بھارتی پولیس اہلکار گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے قریب نامعلوم حملہ آوروں کے حملے میں زخمی ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حوالدار سندیپ سنگھ کو دو اسکوٹی سوار نوجوانوں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے پچھلے گیٹ کے بالمقابل وشال میگا مارٹ کے قریب ٹکر ماری جس سے وہ زخمی ہو گیا ۔اسے فوری طور پر جی ایم سی، جموں منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔
ادھر بھارتی، پولیس نے حملہ آوروں کی شناخت اور سراغ لگانے کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ شروع کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button