مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں سے مودی کے جنرل اسمبلی سے خطاب کیخلاف کل مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل

سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں

سرینگر24 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے خلاف کل مکمل ہڑتال کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں ، کھمبوں اور بجلی کے پولوں پر چسپاں پوسٹروں میں درج تحریر میں مقبوضہ علاقے کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کل بروز ہفتہ مکمل ہڑتال کرکے عالمی برادری کو یہ واضح پیغام بھیجیں کہ وہ جموںوکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی چاہتے ہیں۔ پوسٹر ”کشمیر ریزسٹنس موومنٹ ، جموںوکشمیرجسٹس لیگ، ، کشمیر حریت فورم اور جموںوکشمیر جسٹس اینڈ پیس انی شیٹو“ کی طرف سے لگائے گئے ہیں۔ ان میں درج عبارت میں مزید کہا گیا ہے کہ کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی ضمانت اقوام متحدہ نے دے رکھی ہے۔
یاد رہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے پہلے ہی نریندر مودی کے یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے کل مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button