پاکستان

جموں وکشمیر متنازعہ علاقہ ہے ، پاکستان نے اٹوٹ انگ کا بھارتی دعوٰی مسترد کر دیا

pakistan in unنیویارک: پاکستان نے جموں وکشمیر کو اٹوٹ انگ قراردینے کے بھارتی دعوے کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط موقف کو دہرانے سے بین الاقوامی سطح پر اسے ہرگز قابل قبول نہیں بنایاجاسکتا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان کے مندوب گل قیصر سروانی نے اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کمیشن کے عام مباحثے کے دوران ایک مرتبہ پھر واضح کر دیاکہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کو بھارت کیطرف سے دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے ، بھارت دہشت گردوں کی منظم حمایت اور مالی اعانت فراہم کرتا ہے اور وہ دہشت گردی کا ریاستی سرپرست ہے۔
گل قیصر سروانی نے تنازعہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی جموںوکشمیر میں رائے شماری کی ضرورت پر زور دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button