بھارت

دلی پولیس نے ائمہ مساجد کو فلسطینیوں کیلئے دعائیں کرانے سے روک دیا

delhi masjidنئی دلی:
بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں پولیس نے ائمہ مساجد کوفلسطینیوں کے حق میں دعائیں کرانے سے روک دیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دلی پولیس نے ائمہ مساجد کو نمازوں اورخطبوں کے دورن غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت اور فلسطینیوں کیلئے دعائیں کرانے کی وارننگ جاری کی ہے۔پولیس کی طرف سے جاری نوٹس میں کہاگیاہے کہ اس ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے ائمہ کرام کو سنگین نتائج”کا سامنا کرنا پڑیگا۔مقامی روزنامہ انقلاب کے مطابق دلی پولیس کے اہلکاروں نے پرانی دلی کی ایک مسجد کے امام سے کہا ہے کہ وہ اپنی نماز یاتقریر میں اسرائیل کا ذکر نہ کریں۔
ادھر مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایک بیان میں دلی پولیس کی طرف سے ائمہ مساجد کو فلسطینیوں کے حق میں دعائوں سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور ویلفیئر پارٹی آف انڈیاکے ساتھ ملکر دلی پولیس کے ان احکامات کی شدیدمخالفت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ مظلوموں کیلئے دعاکرنا اسلام کا لازمی جز ہے۔ اسرائیلی قابض فورسز کی مسلسل بمباری اور جارحیت کے خلاف دنیا بھر کی مساجد میں مظلوم فسلطینیوں کیلئے دعائوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button