مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: آتشزدگی کے باعث دو مکان خاکستر
سرینگر24 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سرینگر کے علاقے پالہ پورہ سونہ وار میں آتشزدگی کے واقعے میں دو رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
علاقے میں درمیانی رات کو ایک رہائشی مکان میں آگ نمو دار ہوئی جس نے آناًفاناً اپنے متصل دوسرے گھر کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی میں محمد فاروق پرے اور بلال احمد پرے کے مکان مکمل طور پر خاکستر ہوئے اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی املاک بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو ئیں۔
دریں اثنا مقبوضہ وادی کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں برف باری کے باعث تین رہائشی مکانوںکو نقصان پہنچا، ضلع بارہمولہ کے علاقے ٹنگمرگ اہربل میں ایک مکان گر گیا جبکہ سرینگر کی شہرہ آفاق جھیل ڈل میں کم از کم چھ شکاروں میں پانی جمع ہو گیا۔