مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں کشمیریوں کو مسلسل ہراساں کیے جانے کے واقعات، پانچ کشمیری گرفتار

سرینگر:کشمیریوں کوبھارت کے مختلف علاقوں میں ڈرانے دھمکانے اور ہراساں کئے جانے کے واقعات رکنے کانام نہیں لے رہے ، تازہ ترین واقعے میں بھارتی پولیس نے راجستھان کے ضلع کوٹہ میں چندہ جمع کرنے کے الزام پر تین کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ گرفتاریاں گزشتہ روز اس وقت عمل میں آئیں جب بھیم گنج منڈی کے علاقے سے پولیس نے ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو مدرسوں کے لیے چندہ جمع کرنے کا الزام لگا کرگرفتارکرلیا۔ تینوں ایک مقامی گیسٹ ہاو¿س میں ٹھہرے ہوئے تھے،ان سے طویل پوچھ گچھ کی گئی۔بھیم گنج منڈی کے اسٹیشن ہاو¿س آفیسر رام کشن گودارا نے کہا کہ پولیس ان کے دورے کے مقصد کی تحقیقات کر رہی ہے، حالانکہ ابھی تک ان کے کسی غلط کام کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔کوٹا پولیس نے 24 جنوری کو اسی گیسٹ ہاو¿س سے مزید دو کشمیریوں کو بھی گرفتارکیاتھا جو ضلع پونچھ کے ہی رہنے والے تھے۔گرفتار کشمیریوں سے ایک مشترکہ تفتیشی کمیٹی نے پوچھ گچھ کی جو بھارت بھر میں کشمیریوں کو درپیش شدید مشکلات اور پروفائلنگ کی عکاسی کرتی ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ دستاویزات کی تصدیق سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت تھی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button