مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری میں بھارتی فوجی اہلکار ہلاک
جموں:غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں آج ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 26سالہ لانس نائیک رتوک چودھری ضلع کے علاقے نوشہرہ میں فاروڈ پوسٹ سے گر کر ہلاک ہوا۔اسے فوری طورپرمرلیدھرا میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاںڈاکٹروں نے اسے مرودہ قراردیا۔
ادھربھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران ضلع جموں میں سرحد کے قریب کانہا چک میں ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔مبینہ طور پر یہ شخص سرحدی علاقے کے قریب جڑی بوٹیوں کی تلاش کر رہاتھا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے اسے حراست میں لے لیا ۔ناصر پاکستان کے شہر سیالکوٹ کا رہائشی ہے۔-






