مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر کی ہائی کورٹ نے کشمیری صحافی سجاد گل کی نظر بندی کوکالعدم قرار دے دیا

11سرینگر: غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کشمیری صحافی سجاد گل کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کو کالعدم قرار دے دیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت نے جنوری 2022میں سجاد کی گرفتاری سے شروع ہونے والے مقدمے میں مبہم الزامات اور آئینی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی۔سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں صحافت کے طالب علم سجاد گل کو 10جنوری 2022کو ان کے گھر پر بھارتی فوجیوں کے متعدد چھاپوں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ دراصل بار بار چھاپوں سے تنگ آ کر سجاد نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیاتھا۔ وہ اس وقت بھارتی ریاست اتر پردیش کی سینٹرل جیل میںنظر بند ہیں۔سجاد گل نے ایک نوجوان سلیم پرے کی شہادت کے خلاف ہونے والے احتجاج کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔سلیم پرے کو 3جنوری کو سرینگر کے علاقے ہارون میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا گیا تھا۔ سلیم پرے کی شہادت کے بعد ان کے آبائی علاقے حاجن میں احتجاج مظاہرے شروع ہوئے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button