بھارت

بھارت: اروناچل پردیش میں فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فوجی اور شہری زخمی

Assam Raiflsگوہاٹی: بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے ضلع چانگلانگ میں فائرنگ کے تبادلے میں آسام رائفلز کا ایک اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق واقعہ آسام کے سرحد ی علاقے کھرسنگ میں پیش آیا۔ گولی لگنے سے شدید زخمی ہونے والے فوجی اہلکار کو آسام کے ضلع ڈبرو گڑھ میں دنجان ملٹری اسپتال میں لے جایا گیاجبکہ زخمی شہری کو پہلے مقامی پرائمری ہیلتھ سنٹر لے جایاگیا اوربعد اسے آسام کے ضلع تینسوکیاکے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد بڑی تعداد میں مقامی لوگ جمع ہوئے اور آسام رائفلز کے خلاف احتجاج کیا۔ مشرقی اروناچل کے چانگ لانگ، تیرپ اور لونگڈنگ اضلاع میں عسکریت پسند سرگرم ہیں۔ علاقے کی سرحدیں میانمار کے ساتھ ملتی ہیں جہاں شمال مشرق کے کچھ باغی گروپوں کے ٹھکانے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button