پونے :افطار کی تقریب پر ہندوتوابلوائیوں کا حملہ، متعددمسلمان زخمی

نئی دلی:پونے میں افطار کی ایک پر امن تقریب پر ہندوتوا گروپ کے پرتشدد حملے کے نتیجے میں متعدد مسلمان زخمی ہو گئے، جس سے بھارت میں اقلیتوں کو درپیش بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ تقسیم اور عدم تحفظ واضح ہو گیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ حملہ آسکرواڑی گائوں کی ایک جھیل کے قریب پیش آیا ، جہاں تقریبا 100 ہندوتوبلوائیوں نے روزہ افطار کرنے کے لیے جمع مسلمانوں پر دھاوا بول دیا۔ اطلاعات اور ایف آئی آرکے مطابق، حملہ آور لاٹھیوں اور تیز دھار ہتھیاروں سے مسلح تھے۔انہوں نے روزہ دار مسلمانوں کی مذہبی توہین کی اور ان کے سر سے ٹوپی ہٹادیں ۔حملے کے دوران بلوائیوں کے تشدد سے متعدد افراد زخمی ہوگئے اورانسانی حقوق کے گروپوں نے انصاف میں تاخیر اور ایسے واقعات پر ہندوتوا عناصر کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مودی کے بھارت میں بڑھتے ہوئے مسلم مخالف تشدد اور انتہا پسند ہندوتوا نظریے کے تحت مسلمانوں کے خلاف خوف و ہراس کے ماحول کو ظاہر کرتا ہے۔






