مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :لوگ سردی سے بچنے کیلئے ترکیہ کی انگلنوک بخاری استعمال کررہے ہیں

Turkish-Inglenooks-1030x752سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں شدید سردی کا آغاز ہو گیا ہے ،لوگ خود کو سردی سے محفوظ رکھنے کیلئے ترکیہ کی انگلنوکinglenook بخاری کا استعمال کر رہے ہیں اور اسکی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ۔
انگلنوک بخاری اپنے خوبصورت ڈیزائن اور موثر حرارتی صلاحیتوں کے لیے مشہور ہے اور یہ کشمیری گھرانوں میں ایک مقبول چیز بن گئی ہے۔
مقامی اسٹوروں پر اسکی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ ایک سٹور کے مالک احسن الحق کا کہنا ہے کہ ”ہم ان بخاریوں کو گزشتہ چار برس سے فروخت کر رہے ہیں اور ہربرس اسکی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے ، میں نے گزشتہ سیزن میں چار سو سے زائد بخاریاں فروخت کی ہیں اور مجھے امید ہے کہ بخاری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر اس برس یہ مانگ بڑھ جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button