بھارت

آسٹریلیا،امریکہ اورکینیڈامیں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کانیٹ ورک بے نقاب

بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ آسٹریلوی ہوائی اڈے اورحساس دفاعی تنصیبات کی جاسوسی پرگرفتار

download (3)نئی دلی: آسٹریلیا،امریکہ اورکینیڈامیں سفارتکاری کی آڑمیں بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کاایک اورنیٹ ورک بے نقاب ہوگیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت بین الاقوامی سطح پردوسرے ممالک میں جاسوسی اوردہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔انتہاپسندنریند مودی کے دورحکومت میں بھارت کی دوسرے ممالک میں دہشتگردی،ٹارگٹ کلنگ کے ٹھوس شواہدموجودہیں۔30اپریل کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں کوآسٹریلوی ہوائی اڈے اوردیگرحساس دفاعی تنصیبات اورتجارتی علاقوں کی جاسوسی پر گرفتارکیاگیاتھا۔2020 میں بھارتی خفیہ ایجنسی”را” کے دوافسران کوجاسوسی کے الزام میں آسٹریلیاسے نکالابھی گیاتھا۔مودی سرکارکی بھارت کے اندربھی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیخلاف کارروائیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔مودی حکومت اکھنڈبھارت کے اپنے مذموم منصوبے پرکام جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button