بھارت

بی جے پی کو بھارت کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں: جنتا دل یونائٹڈ

janata-dal-united-national-president-rajiv-ranjan-1643170

پٹنہ:بھارتی ریاست بہار میں جنتا دل یونائیٹڈکے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کو بھارت کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راجیو رنجن سنگھ نے پٹنہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو بھارت کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک چلانے او ر جملے بازی میں بہت فرق ہوتا ہے اور ملک کو چلانے کے لیے سنجیدگی سے سوچنا پڑتا ہے اور اس کے لیے پالیسیاں مرتب کرنی پڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نو سال سے وزیر اعظم نریندر مودی صرف بیان بازی کر ر ہے ہیں اور مودی حکومت کی تمام اسکیمیں ناکام ثابت ہو ئی ہیں۔راجیو رنجن سنگھ نے بی جے پی کو ریزرویشن مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہار حکومت نے ذات پات کی مردم شماری کے بعد آبادی کے تناسب میں ریزرویشن کا دائرہ کاربڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے ہر معاملہ عدالت کے جانااس کی پرانی پالیسی رہی ہے۔ بی جے پی نے ریاست میںمردم شماری اور بلدیاتی انتخابات کے دوران بھی رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button