مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:”سی بی کے“ نے کئی مقامات پر چھاپے مارے

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں” کرائم برانچ کشمیر“(سی بی کے) نے سرینگر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کرائم برانچ کشمیر کے اقتصادی جرائم ونگ نے چار افراد کے خلاف درج مقدمات کے سلسلے میں چھ مقامات کی تلاشی لی۔حکام نے دعوی کیا ہے کہ یہ چھاپے بیرون ملک میڈیکل سیٹیں دلوانے کے بہانے طلباءکے اہلخانہ سے بھاری رقوم بٹورنے کے سلسلے میں مارے گئے ۔
حکام نے کہا ہے کہ تحقیقات سے دھوکہ دہی کے الزامات ثابت ہوئے ہیں ۔ اس کیس میں ملوث ملزمان کے نام پیرزادہ عابد، سید وسیم ، سید سہیل اور زیگم خان بتائے گئے ہیں ۔ یہ چاروں کنسلٹنسی چلاتے تھے ۔ عابد بیج بہاڑہ ، وسیم پلوامہ، سہیل کرناک کا رہائشی ہیں تاہم یہ تینوں اس وقت سرینگر میں مقیم ہیں جبکہ زیگم خان سرینگر بمنہ کا رہائشی ہے۔ حکام نے بتایا کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ان لوگوں نے طلباکو بنگلہ دیش میں میڈیکل سیٹیں دلوانے کے بہانے انکے والدین سے رقوم حاصل کی ہیں۔۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button