مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری، پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران تین افراد گرفتار

arrestجموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں راجوری اور پونچھ اضلاع کے جنگلاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم از کم تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔
بھارتی فوج، پولیس اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے ضلع راجوری کے علاقوں بدھل، تھنہ منڈی، سندر بنی اور کالاکوٹ اور ضلع پونچھ میں مینڈھر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں شروع کی ہیں۔بھارتی فورسزنے پیر کو بتایا کہ بدھل کے علاقے بیروٹ سے تین افراد کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتارکیاگیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ پیرکو مراد پور، باتھونی، گھائی بھاول، کالاکوٹ میں تتہ پانی بروہ، منجکوٹ میں گھمبیر مغلاں اور راجوری میں راجدھانی اورتھنہ منڈی میں تلاشی کی کارروائیاں کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ فوجی اہلکارضلع پونچھ میں مینڈھرکے علاقوں گورسائی، جبران والی گلی، سروتی اور اری میں بھی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔راجوری کے دھرمسال کے علاقے بجیمال میں 22اور 23نومبر کو ایک حملے میں دو کیپٹنوںسمیت پانچ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعدجڑواں اضلاع میں فوجی آپریشن جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button