مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی کو شہید نوجوان کے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی

mehboobaسرینگریکم نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں شہید نوجوان کے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی کو آج نوجوان شاہد احمد کے گھر جانا تھا جس کوبھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں میں شہید کیاتھا۔محبوبہ مفتی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شہیدنوجوان کے اہل خانہ سے ملنے نہیں دیا گیا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ جب بھی بھارتی فورسز کے ہاتھوں کوئی مارا جاتا ہے توکسی کو سوگوار خاندان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
دریں اثناءایک اعلیٰ پولیس افسر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پی ڈی پی سربراہ کو”سکیورٹی وجوہات“ کی وجہ سے وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ KMS-09/S

بھارت: چھتیس گڑھ میںبھارتی فورسز نے تین خواتین کو قتل کر دیا

رائے پوریکم نومبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دانتے واڑہ میں بھارتی پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے تین خواتین کو گولیاں مارکرقتل کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے ریاست کے ضلع دانتے واڑہ میںکاٹیکلیان پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقوںاڈوال اور کنجیرس میں تلاشی کی کارروائی کے دوران تین خواتین کو گولیاں مارکرقتل کردیا۔ہلاک ہونے والی خواتین کی شناخت راجے موچاکی، گیتا مارکم اور جیوتی عرف بھیم نپو کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ یہ خواتین ماو¿نوازوں کی ایریا کمیٹی کی رکن کے طور پر سرگرم تھیں۔ پیپلز لبریشن گوریلا آرمی کے نام سے نکسل وادی– ماو¿نواز بھارت کے قبائلی اور دیہی علاقوں میں سرگرم ہیں جو انصاف اور سیاسی حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں۔ بھارت کی مختلف جیلوں میں ہزاروں نکسل وادی نظر بند ہیں۔
دریں اثناءبھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع دہرادون میں ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button