بھارت

بھارت :تلنگانہ میں مسلمان رکن اسمبلی کو عبوری سپیکر مقررکرنے پر بی جے پی ارکان کا حلف اٹھانے سے انکار

download (6)حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نومنتخب ارکان اسمبلی نے اپنی متعصبانہ ذہنیت کا اظہارکرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اکبرالدین اویسی کو عبوری اسپیکر مقررکرنے پر ان سے حلف لینے سے انکارکردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی جے پی کے ریاستی صدرجی کشن ریڈی نے پارٹی کے اس فیصلے کے بارے میں صحافیوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی کے ارکان اسمبلی حلف برداری کی تقریب کا بائیکاٹ کریں گے کیونکہ اسمبلی کے اصولوں کے خلاف اکبرالدین اویسی کو عبوری اسپیکر مقررکیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ کہ اسمبلی میں کئی دیگر سینئر ارکان بھی موجودہیں تاہم ریاستی حکومت نے اکبر الدین اویسی کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ارکان اسمبلی مستقل اسپیکر کے انتخاب کے بعد حلف لیں گے۔اکبرالدین اویسی کو اسمبلی کا سینئر رکن ہونے کے ناطے عبوری اسپیکر بنایاگیاہے۔ وہ مسلسل چھٹی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ اکبرالدین اویسی نے بی جے پی ارکان کے سواتمام منتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔اسمبلی کے پہلے اجلاس میں تقریبا 51ارکان نے حلف اٹھایا۔بعد ازاں مستقل اسپیکر جی پرساد کمار کا انتخاب ہوا۔ ریاست تلنگانہ میں حال ہی میں انتخابات ہوئے جن میں بی جے پی کا شکست ہوئی اورکانگریس نے واضح اکثریت حا صل کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button