بھارت

بھارت :ہریانہ میں سرپنچ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

bodyچندی گڑھ:بھارتی ریاست ہریانہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک سرپنچ کو گولی مار کرقتل کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بڑودہ کے ایس ایچ او رمیش چندر نے صحافیوں کو بتایا کہ سرپنچ راجیش عرف راجو کو حملہ آوروں نے ضلع سونی پت کے علاقے گوہانہ میں گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر راجیش پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے فارم کی طرف جارہا تھا ۔حملہ آورواردات کے فوراًبعدموقع سے فرار ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ قتل کے پیچھے محرکات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button