پاکستان
عالمی برادری بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت کا نوٹس لے :وزیر اعظم شہباز شریف
اسلام آباد07دسمبر(کے ایم ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے شروع کیاگیا تبدیلی کا عمل اب بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی زندگیوں کے لیے ایک ڈرائونا خواب بن چکا ہے۔انہوں نے یہ بات تاریخی بابری مسجد کے انہدام کی 30ویں برسی کے موقع پر کہی۔اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں واقع تاریخی بابری مسجد کو انتہا پسند ہندوئوں نے 06دسمبر 1992کو ریاستی اداروں کی حمایت سے شہید کر دیا تھا۔