بھارت

مغربی بنگال : بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار کی خودکشی

کلکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار نے ریاست کے ضلع کوچ بہار کے علاقے کالائی گھاٹی دنہاٹا میں اپنے سروس رائفل سے گولی مارکر خودکشی کی۔ہلاک ہونیوالے بی ایس ایف اہلکار کی شناخت پرجاپتی انکت کمار کے طور پر ہوئی ہے، جوعلاقے میں تعینات بی ایس ایف کی 45 ویں کوچ بہار بٹالین سے وابستہ تھا ۔بی ایس ایف اہلکار نے ڈیوٹی کے دوران گولی مارکر خودکشی کی ۔ بی ایس ایف اہلکار کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button