بھارت

بہار :9سالہ بچی اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل

بہار 19 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست بہار میں 9سالہ بچی کو اجتماعیہ عصمت دری کے بعدقتل کر دیا گیاہے۔
بہار کے ضلع ارریہ میں رانی گنج تھانے کے علاقے نارائن پورگزشتہ روز 9سالہ نابالغ بچی جیوتی میلے سے لاپتہ ہو گئی تھی جس کی لاش آج پیر کو اس کے گھر کے ساتھ کھیت سے برہنہ حالت میں ملی ہے ۔ متاثرہ بچی کے اہلخانہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بچی کی اجتماعی عصمت دری کرنے کے بعد اسے بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے۔اس اندوھناک واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے اورلوگوں میں شدیدغم و غصہ پایا جاتا ہے۔ارریہ کے ایس ڈی پی او پشکر کمار نے بتایا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button