World

او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے نئے ہیڈکوارٹرز سے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

oic-4-750x430جدہ:
اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے جدہ کے شمال مشرقی ضلع الریان میں اپنے نئے ہیڈکوارٹرز سے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔
جنرل سیکرٹریٹ کا نیا ہیڈکوارٹر او آئی سی کے کام کے لیے بڑی صلاحیتوں کی پیشکش کے علاوہ اس کے آپریشنز اور سرگرمیوں میں معاونت فراہم کرتا ہے۔اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہم طحہ نے کہاہے کہ او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے پہلے ہی نئے ہیڈ کوارٹر میں کام شروع کر دیا ہے جہاں گزشتہ چند دنوں میں کئی اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ نئے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت او آئی سی کے مہمانوں کے استقبال اور سرگرمیوں کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔سیکرٹری جنرل نے او آئی سی اور اس کے اداروں کی مستقل حمایت اور مشترکہ اسلامی اقدامات کی حمایت کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیا ہیڈکوارٹر او آئی سی کی کارکردگی کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرے گا۔سیکرٹری جنرل نے او آئی سی کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں سہولت اور مدد فراہم کرنے پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل ابن فرحان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتی ہے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کی خواہاں ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button