محاصرے اور تلاشی

مقبوضہ جموں وکشمیر:راجوری، پونچھ اضلاع میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری

pti01-02-2023-000075b-1672726735موبائل انٹرنیٹ سروس بدستور معطل

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے کے اضلاع راجوری اور پونچھ میں آج مسلسل نویں روز بھی قابض بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے۔ انتظامیہ نے علاقے کی تازہ ترین صورتحال سے بیرونی دنیا کو بے خبر رکھنے کیلئے دونوں اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس بھی مسلسل معطل کر رکھی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی اور پیراملٹری ریزرو پولیس فورس کے اہلکارگھروںمیں گھس کو مکینوں کو ہراساں اور گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔ضلع پونچھ کے بفلیاز اور ٹوپہ پیر دیہات کے مکین بھارتی فوجیوں کی حراست میں تین شہریوں کے قتل بعد کئی دنوںسے شدید غم وغصے اور خوف میں مبتلا ہیں۔ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بدستور معطل ہے جب کہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ انٹر نیٹ کی بندش کیوجہ سے لوگوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے اور انہوں نے سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ہفتے درجنوں شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد انہیں انتہائی بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں تین شہری دم توڑ گئے تھے۔
قابض بھارتی فوجیوںنے سانبا اور کشتواڑ اضلاع میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شرو ع کر دی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button