محاصرے اور تلاشی

بھارتی فوجیوں نے راجوری، پونچھ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دیں

imagesجموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے راجوری اور پونچھ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری کے علاقے دردیاخواس میں آج تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں آپریشن مشکوک نقل وحرکت کی اطلاع پر شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز اہلکاروں کا نامعلوم افراد کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔
دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ کے علاقے داچین ٹاپ سندھرا میں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائی شروع کردی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button