انسانی حقوق
مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک اوربے گناہ کشمیری کی جائیداد ضبط
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے بدھ کے روزضلع گاندربل میں ایک اوربے گناہ کشمیری کی غیر منقولہ جائیدادیعنی باغات کی زمین ضبط کر لی۔
بھارتی پولیس نے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت کے حکم پرضلع کے علاقے واکورہ میں لطیف احمد کامبے کی 10مرلہ اراضی ضبط کرلی۔ پولیس اسٹیشن گاندربل نے ایک بیان میں کہاکہ یہ قدم غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے کے تحت اٹھایاگیا ہے۔ لطیف احمدکو تحریک آزادی کشمیر سے وابستگی کی وجہ سے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاگیا ہے ۔ ان کے خلاف مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے اوروہ اس وقت سنٹرل جیل سرینگر میں نظر بند ہیں۔