مقبوضہ جموں و کشمیر

مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کی ترغیب دینے پر بی جے پی حکومت کی مذمت

جموں03 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مزاحمتی رہنما اور یونائیٹڈ پیس الائنس کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کی حوصلہ افزائی کرنے پر بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر شاہد سلیم نے جموں میں صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے سینئر رہنما وکرم سنگھ رندھاوا کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی پر زوردیا تھا اور مسلمانوں کی نمازوں کا مذاق اڑایا تھا ،محض اتفاق نہیں بلکہ بی جے پی کی فرقہ پرستی پر مبنی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بی جے پی کے کئی سینئر رہنما مسلمانوں اور اسلام کے خلاف اشتعال انگیز اور تضحیک آمیز بیانات دیتے رہے ہیں لیکن ان کی جماعت کی اعلیٰ قیادت، قانون نافذ کرنے والے اداروں یا عدلیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد فرقہ پرست ہندوتوا قوتوںنے کشمیری مسلمانوں کے لئے خوف ودہشت کا ماحول پیدا کیاہے۔میر شاہد سلیم نے بھارتی سپریم کورٹ، اقلیتی کمیشن بالخصوص بھارتی سول سوسائٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ آگے آئیں اور کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست بی جے پی بھارتی ریاستوں کے شہریوں کو جموں و کشمیر میں آباد کرکے جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی تشخص کو تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
دریں اثناءجموں و کشمیر پیر پنجال پیس فاو¿نڈیشن کے چیئرمین محمد حنیف کالس نے بھی ایک بیان میں بی جے پی رہنما وکرم سنگھ رندھاوا کے مسلم دشمن بیان کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رندھاوا نے یہ بیان بی جے پی کی پالیسی کے عین مطابق دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button