پاکستان

پشاور : یوم حق خود ارادیت پر سیمینار کا انعقاد

WhatsApp Image 2024-01-05 at 8.21.01 PM

پشاور :یوتھ فورم فار کشمیر (وائی ایف کے) نے شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے تعاون سے آج پشاور میں” یو این سی آئی پی قرارداد کشمیر: 74 سالوں کی مسلسل جدوجہد“کے عوان سے پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیمینار کے مقررین نے حق خودارادیت کی بنیاد پر تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے روڈ میپ کے طور پر یو این سی آئی پی کی قرارداد کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کیلئے تمام ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔مقررین نے کہا کہ کشمیری بھارت کے تمام تر مظالم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود اپنی مزاحمت عزم و ہمت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقررین نے کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد پر زور دیا اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے سے اٹھنے والی آوازوں کو سنے۔

مقررین میں سابق وزیر کے پی کے آسیہ خان، یوتھ فورم فار کشمیر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زمان باجوہ ، ڈاکٹر سمیرا گل، ڈاکٹر حسین شہید سہروردی ، عابد عباسی اور امتیاز وانی شامل تھے ۔

سیمینار میں شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کی طالبات اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button