مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:شوپیاں میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی ایک اور کاروائی

سرینگر09مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کی ایک اور کارروائی شروع کی۔ فوجی کاروائی میں دو شہری زخمی ہو ئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے ضلع کے علاقے پنڈوشان میں آپریشن شروع کیا۔ بھارتی فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔
دریں اثنابھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے ہیف شرمال میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button