بھارت

بھارت :کانگریس کا رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

Indian National Congress logo bannerنئی دلی :
انڈین نیشنل کانگریس نے بھی رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تقریب کو محض آر ایس ایس اور بی جے پی کا ایونٹ قرار دیا ہے۔
کانگریس صدر ملکار جن کھرگے، سابق سربراہ سونیا گاندھی اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف ادھیر رنجن چودھری کو تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھیجے گئے تھے جو انہوں نے رد کر دیے ہیں۔ کانگریس کے آفیشل”ایکس“ ہینڈل پر شیئر کیے گئے ایک خط میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کو مکمل طور پر آر ایس ایس اور بی جے پی کی ایک سیاسی تقریب قرار دیا گیا۔ خط میں کہا گیا کہ ”ہمارے ملک(بھارت) میں بھگوان رام کی لاکھوں لوگ پوجا کرتے ہیں،مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے لیکن آر ایس ایس/بی جے پی جو کچھ کر رہی ہیں وہ سیاسی سے زیادہ کچھ نہیں، بی جے پی اور آر ایس ایس کے رہنما زیر تعمیر مندر کا افتتاح کر رہے ہیں، یہ سب کچھ واضح طور پر انتخابی فائدے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔
خطہ میں مزید کہا گیا صدر ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی اور ادھیر رنجن چودھری تقریب میں زشریک نہیں ہونگے۔“یا د رہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی ) اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ ) نے بھی 22 جنوری کو ایودھیا ہونے والی رام مندرکی افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button