بھارت

منی پور میں تشدد کے ذمہ دار وزیر اعظم مودی ہیں، کانگریس

نئی دلی: کانگریس نے کہا ہے کہ منی پور میں تشدد کے ذمہ دار وزیر اعظم نریندر مودی ہیں ، مرکزی وزارت داخلہ منی پور کے معاملے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے لہذا وزیر داخلہ امیت شاہ کو برطرف کیا جانا چاہیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس کی ترجمان اور سوشل میڈیا سیل کی سربراہ سپریا شرینیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دینا کے کئی ملکوں کے دورے کیے لیکن انہیں منی پور جانے کا وقت نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ سولہ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ، منی پور بدستور جل رہا ہے۔
یاد رہے کہ منی میں گزشتہ برس تین مئی سے حالات سخت کشیدہ ہیں۔ اب تک دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں تشدد کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تیز ہو گیا ۔ ریاستی حکومت نے منگل کے روز پوری ریاست میںانٹرنیٹ سروس پانچ روز کیلئے معطل کر دی ۔ قبل ازیں پولیس نے احتجاجی طلباءپر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا تھا جس کے نتیجے میں چالیس کے لگ بھگ طلباءزخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button