مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں شہید وکیل بابر قادری کو شاندار خراج عقیدت

سرینگر 24ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز قانون دان ایڈوکیٹ بابر قادری کے دوسرے یوم شہادت پر آج سرینگر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔
.کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایڈووکیٹ جی این شاہین سمیت مقررین نے ایڈووکیٹ بابر قادری کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تنازعہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ اپنی آخری سانس تک تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ وابستہ رہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ ایڈووکیٹ بابر قادری کو 24ستمبر 2020کو نامعلوم مسلح افراد نے ان کے گھر کے قریب فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button